نصیرآباد پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 20 مئی 2019 20:03

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) نصیرآباد پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری قتل، رہزنی، چوری اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے چھالیہ، پان پراگ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہی اس موقع پر ایس ایچ او سٹی پولیس سید حیدر شاہ، ایس ایس پی آفیس کے سب انسپکٹر غلام علی ابڑو، اور سکورٹی برانچ کے اصغر ڈومکی بھی موجود تھے ایس ایس پی عرفان بشیر نے بتایا کہ قیام امن ہم سب کی ضرورت ہے جس کے لیئے پولیس اپنا کام کررہی ہے تمام پولیس تھانہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ دو روز میں سی آئی اے پولیس سمیت سٹی، صدر، شہید عزیز بلو نوتال، اور خان کوٹ پولیس نے اپنے علاقوں میں کامیاب کاروا?یاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر اشتہاری ملزمان سمت دیگر وارداتوں میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 6 بیگ چھالیہ، 300 پیکٹ پان پراگ، چھینا گیا مسروقہ موٹرسائیکل، 2 وٹز نان کسٹم پیڈ کاریں اور دیگر سامان برآمد کرلئے عرفان بشیر نے کہا کہ جو پولیس آفیسر اچھا کام کرے گا اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی فرائض منصبی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے ایسے آفیسران یا اہلکاران کی پولیس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے جس کی خود نگرانی کررہا ہوں ڈیوٹی سے کوئی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار غیر حاضر پایا گیا تو پہلی فرست میں معطل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اور کہا کہ کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔