Live Updates

پی ٹی آئی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ،وفاقی وزیرعلی محمدخان

پیر 20 مئی 2019 20:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سرکاری افسران عوام کے سامنے بٹھا کر ان کے اہم مسائل کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھار ہے ہیں ، جسکی وجہ سے عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کمشنر مردان ڈویژن کے دفتر میں عوام کے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم احتشام خان ، ڈپٹی کمشنرمردان محمد عابد خان وزیر ، ڈی پی او مردان سجا د خان ، ایم پی اے عبد السلام کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان اور ضلع بھر کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کومہنگائی ، سوئی گیس ، بجلی اور پولیس سے متعلق شکایات کے انبھار لگائے گئے۔وفاقی وزیر نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے اور بعض کو متعلقہ محکموں کے سربراہان کو جلد از جلد حل کرانے کے لئے احکامات جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلی بار عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آئی ہے جو شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے ۔

انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، وفاقی وزیر نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ سوئی گیس، واپڈا اور محکمہ پولیس کو ہدایات دی کہ وہ اپنے عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور اپنے آپ کو عوام کا خادم بن کر ثابت کریں ، سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹ کو بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا ہے کہ افسران بالا عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹ تھے ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سرکاری افسران نے اپنا قبلہ درست کیا ہے جو ایک خوش آئند اور قابل ستائش بات ہے اور انشاء اللہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر من و عن عمل کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات