وزیردفاع پرویزخٹک کا بارش وطوفان سے متاثرہ علاقوں کادورہ

پیر 20 مئی 2019 20:14

وزیردفاع پرویزخٹک کا بارش وطوفان سے متاثرہ علاقوں کادورہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے خوڑہ نظامپور کے علاقوں نمل، حصار تنگ، خان کوہی اورگاڑوکا تفصیلی دورہ کیااور گزشتہ روز خیرآباد کے مقام پر سی این جی سلنڈر کے دھماکے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی فاتحہ خوانی اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان، ضلعی کونسلر ذوالفقار ، نائب تحصیل ناظم حمید اللہ خان تحصیل کونسلر ریاض علی اور جان مست خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے شدید بارش اور طوفان کے دوران خوڑہ نظامپور کا دورہ کیااور فرداً فرداً متاثرہ خاندانوںسے ملاقات کی اور واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ خوڑہ نظامپور کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جس پر دل انتہائی غمزدہ ہے۔ انھوں نے مرحومین کی بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔