انسانی حقوق کمیٹی کااجلاس ،رکن کمیٹی فوزیہ بہرام نے فرحت اللہ بابر کو کمیٹی میں بطور آبزورر بلانے کی مخالفت کر دی

،بابر اعوان کی قانون کے شعبے میں نا قابل فراموش کر دار ہے، کمیٹی نے اگلے اجلاس میں بابر اعوان کو بھی بطور آبزرور بلا لیا

پیر 20 مئی 2019 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں رکن کمیٹی فوزیہ بہرام نے فرحت اللہ بابر کو کمیٹی میں بطور آبزورر بلانے کی مخالفت کر دی۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں رکن کمیٹی فوزیہ بہرام نے فرحت اللہ بابر کو کمیٹی میں بطور آبزورر بلانے کی مخالفت کر دی۔

(جاری ہے)

فوزیہ بہرام نے بتایا کہ اگر فرحت اللہ بابر کو بلاتے ہیں تو بابر اعوان کو بھی بلایا جائے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ اگر بابر اعوان کو بلانا چاہتی ہے تو تحریری طورپر آگاہ کریں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پچھلے اجلاس میں فرحت اللہ بابر کو خصوصی آبزرور کے طور پر بلانے پر اعتراض نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ فرحت اللہ بابر کی انسانی حقوق کیلئے گراں قدر خدمات ہیں،بابر اعوان کی قانون کے شعبے میں نا قابل فراموش کر دار ہے۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں بابر اعوان کو بھی بطور آبزرور بلا لیا۔،