Live Updates

اپوزیشن کا اتحاد چند دن کا مہمان ہے،بہت جلد غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

اپوزیشن کو ملک کی نہیں بلکہ لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں کوبے نقاب کرتے رہیںگے‘صوبائی وزیر صمصام بخاری

پیر 20 مئی 2019 20:34

اپوزیشن کا اتحاد چند دن کا مہمان ہے،بہت جلد غیر فطری اتحاد اپنے منطقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی امور اورمیڈیاکے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد چند دن کا مہمان ہے اوربہت جلد غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان کے عوام باشعور ہیں ، باشعور عوام مستردعناصر کے منفی پراپیگنڈے اورجھانسے میں نہیں آئیںگے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے اور قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔انہوںنے کہا کہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔

مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ملاقات میں کہا گیا کہ اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا موثرانداز میں جواب دیا جائے گا اورسابق دور میںمختلف محکموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کوعوام کے سامنے لایا جائے گااور حکومت اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی۔ اس موقع پر وزیراطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی نہیں بلکہ لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے ۔ملک کی خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دار مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی ہیں۔ہم پاکستان کو لوٹنے والوں کوبے نقاب کرتے رہیںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات