ایف بی آر کو 24گھنٹے قبل آگاہ کرنے پر این ٹی ڈی سی سے ایک ارب 93کروڑ کی ریکوری میں ناکامی کاسامنا

پیر 20 مئی 2019 20:40

ایف بی آر کو 24گھنٹے قبل آگاہ کرنے پر این ٹی ڈی سی سے ایک ارب 93کروڑ ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 24گھنٹے قبل آگاہ کرنے پر این ٹی ڈی سی سے ایک ارب 93کروڑ کی ریکوری میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق این ٹی ڈی سی کے ذمے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں1ارب 93کروڑ واجب الا دا تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی کو اکائونٹس منجمد کرنے سے 24گھنٹے قبل آگاہ کیا جس کی وجہ سے اکائونٹس منجمد ہونے سے قبل ہی کمپنی نے اپنے اکائونٹس خالی کردئیے ۔این ٹی ڈی سی انتظامیہ کو 24گھنٹے قبل اطلاع دینے کی وجہ سے ریکوری نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :