Live Updates

بیٹی کی وفات پر کرکٹر آصف علی کا ٹویٹ

دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ،آصف علی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 19:50

بیٹی کی وفات پر کرکٹر آصف علی کا ٹویٹ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) پیر کے روزکرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔ آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی۔ تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔

قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔

(جاری ہے)

آصف علی کی بیٹی کی وفات کے حوالے سے نوجوان قومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا تھا ۔ اب آصف علی نے اپنے ٹویٹر میغام میں کہا ہے کہ’ میری بیٹی، میری پری اللہ کو پیاری ہو گئی ہے، اللہ اسے جنت میں جگہ عطا کرے‘۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’ دکھ کی اس گھڑی میں تمام لوگوں کے ساتھ، محبت اور دعاؤں کا شکریہ‘۔ 
 کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی وفات پر وزیراعظم عمران خان نے بھی تعذیت کی تھی اور اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی آصف علی سے دکھ کا اظہار کیا اور بیٹی کے لیے دعا کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات