Live Updates

اپوزیشن الائنس بنائے یا احتجاج کرے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔زین قریشی

پیر 20 مئی 2019 21:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس بنائے یا احتجاج کرے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔ اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے۔ ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ جو رک نہیں سکتا، ماضی میں اس خطے کو پسماندہ رکھا گیا۔

جس سے یہاں کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 چک 4ایم آر میں محکمہ صحت کی ڈسپنسری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا صحت اور تعلیم ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 70ارب روپے سے زائد میٹروپر خرچ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

یہی رقم اگر صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات زندگی پر صرف کی جاتی تو ملتان کا نقشہ بدل جاتا۔

انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں یہا ں کے فنڈز اور منصوبے دوسرے اضلاع میں منتقل کئے گئے اب ایسا نہیں ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے فنڈز جنوبی پنجاب کی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں سابق یوسی ناظمین چودھری شبیر ، سید بابر شاہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس و اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزاہ زین حسین قریشی ، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک معززین علاقہ کے ہمراہ ڈسپنسری کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔ بعدازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں میں گئے جہاںانہوں نے مختلف شخصیات کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی ، وفود سے ملے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات