صوبائی وزیر میر اسد بلوچ بلوچستان عوامی انڈوو رمنٹ فنڈ کے تحت پینل ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں 21مئی چیک تقسیم کریں گے۔

پیر 20 مئی 2019 21:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ، خصوصی تعلیم اور انسانی حقوق میر اسد بلوچ بلوچستان عوامی انڈوو رمنٹ فنڈ کے تحت پینل ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں 21مئی بروز منگل شام پانچ بجے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں چیک تقسیم کریں گے۔