انٹربینک میں ڈالر 93 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

پیر 20 مئی 2019 21:09

انٹربینک میں ڈالر 93 پیسے مزید مہنگا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) انٹربینک میں ڈالر 93 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے پر اپنی جگہ برقرار ہے تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر93 پیسے مزید مہنگا ہواہے جس سے ڈالر 148 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :