فواد چوہدری کا علمائے کرام کو سائنسی طریقے سے چاند دکھانے کا فیصلہ

چاند دیکھنے کے لیے اتنے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے، فواد چوہدری کی مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت

پیر 20 مئی 2019 21:31

فواد چوہدری کا علمائے کرام کو سائنسی طریقے سے چاند دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔سائنسی طور پر یہ انتہائی آسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے۔

چاند دیکھنے کے لیے اتنے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔اس سے قبل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی چاند دیکھنے کے لیے ایپ تیار کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ٹیکنالوجی میں ہم آگے جا کر اور کام کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کو قمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت ہے۔

15 ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائے گا۔۔ایک ایپ تیار کریں گے جس چاند دیکھا کا سکے گا۔علما کو کمیٹی میں دعوی دی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجیفواد چودھری نے امام مساجد کو نوکریاں دینے کی تجویز پیش کی تھی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک سرکاری نوکریاں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا۔ ایسا کرنے سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزرائے اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، اس سلسلے میں ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہئیے۔

حال ہی میں فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ٓ کہ چاند دیکھنے کا عمل سائنسی طریقہ ہے۔ رویتِ ہلال کمیٹی کی دور بین 100سال پرانی ہے۔ یہ کہاں کی منطق ہے کہ پرانی دوربین پر دیکھنا حلال ہے، نئی دوربین پر دیکھنا حرام۔ بزرگ علما ضد کرتے ہیں چاند ہم نے ہی دیکھنا ہے حالانکہ ان بزرگ علماکو سامنے بیٹھا ہوا شخص نظر نہیں آتا۔ ہم 15 دِن میں قمری کیلنڈر عوام اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔