جنگ کی صورت میں ایران کو مکمل طور پر تباہ کردیں گی. ٹرمپ کی دھمکی

اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ باقاعدہ طور پر ایران کا خاتمہ ہو گا. امریکی صدر کا پغام

پیر 20 مئی 2019 21:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت الفاظ میں ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان لڑائی ہوئی تو ایران تباہ ہو جائے گا. ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو دوبارہ دھمکانے سے گریز کیا جائے اور اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ باقاعدہ طور پر ایران کا خاتمہ ہو گا.امریکی صدر کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں امریکہ نے رواں ماہ کے دوران خلیج فارس میں مزید جنگی جہاز اور طیارے تعینات کیے ہیں.صدر ٹرمپ اس سے قبل ایران سے جنگ کے امکانات کو رد کرتے رہے ہیں تاہم یہ ٹویٹ ان کے رویے میں تبدیلی کی عکاسی کر رہی ہی.

(جاری ہے)

چند دن قبل ہی امریکی صدر نے اپنے مشیروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران پر امریکی دباو لڑائی کی شکل اختیار کری.صرف امریکہ کی جانب سے ہی بلکہ ایران نے بھی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود جنگ کے امکانات کو رد کیا تھا بلکہ ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کا ملک جنگ کا خواہشمند نہیں ہی. ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق جواد ظریف کا کہنا تھا کہ کوئی جنگ نہیں ہو گی کیونکہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور کوئی اس فریبِ نظر کا شکار بھی نہیں ہے کہ وہ خطے میں ایران کو چھیڑ سکتے ہیں.حالیہ کشیدگی کا آغاز ایران کی جانب سے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد معطل کرنا بنی ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی یہ یورینیئم جوہری ری ایکٹر کا ایندھن اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہی.

چار برس قبل طے پانے والے جوہری معاہدے کا مقصد ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے کے بدلے اس پر عائد پابندیوں میں کمی تھی تاہم امریکہ نے گزشتہ برس اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا. صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو عیب دار قرار دیتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں.