اسٹیج پر واپسی کا فیصلہ ذاتی ہے کسی کو اس ے خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔شمع رانا

پیر 20 مئی 2019 21:47

اسٹیج پر واپسی کا فیصلہ ذاتی ہے کسی کو اس ے خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔شمع ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) اداکارہ شمع رانا کی اسٹیج واپسی کے فیصلے نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچادی ہے جس پر شمع رانا کا کہنا ہے کہ میں نے اسٹیج اپنی مرضی سے چھوڑا تھا اور اب واپسی کا فیصلہ بھی ذاتی ہے اس فیصلے سے کسی کو ڈرنے یا خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں شمع رانا نے کہاکہ میں نے چند ذاتی وجوہات کی بناء پر شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اب دوبارہ واپس آگئی ہوں انشا ء اللہ پلازہ تھیٹر سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ جاری کروں گی۔

مجھے تھیٹر پر بہت پیار اور پذیائی دی گئی تھی جسے میں ابھی تک نہیں بھولی ہوں کیونکہ اسی پذیرائی کی بناء پر ہی میں اپنی پرفارمنس بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔شمع رانا نے مذید کہاکہ میں تھیٹر واپسی پر لالاشہزاد کی مشکور ہوں جنہوں نے دوبارہ واپسی پر مجھے پلازہ تھیٹر میں ویلکم کیا ہے میں انشا ء اللہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گی بلکہ اپنی پرفارمنس نے ثابت کردوں گی کہ میں ابھی بھی اتنی کامیاب ہوں جتناپہلے تھی۔

متعلقہ عنوان :