فیصل آباد،بچوں کی شرارت سے لگائی گئی آگ اور گرم سالن گرنے سے دو بچیاں جھلس گئیں

پیر 20 مئی 2019 21:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) بچوں کی شرارت سے لگائی گئی آگ اور گرم سالن گرنے سے دو بچیاں جھلس گئیں اورفائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افرادزخمی ہوگئے ، آن لائن کے مطابقکھدر والا کے رہائشی آصف کی 5 سالہ بیٹی ارحم گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ساتھی بچوں نے شرارت کے طور پر ماچس کی ڈبیا جلا کر اس کے اوپر پھینک دی جس سے آگ کی لپیٹ میں آکر مذکورہ بچی بری طرح جھلس گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریاض الجنہ کالونی کے رہائشی اعجاز کی 6 سالہ بیٹی گھر میں گرم سالن اوپر گرنے سے زخمی ہوگئی کمسن خدیجہ کو بھی جھلسنے پر طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا۔علاوہ ازیں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 75 ج ب میں 17 سالہ ذیشان ولد محمود احمد کو لڑائی جھگڑا میں مخالفین نے گولیاں مار دیں۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 214ر۔ب میں 20 سالہ ذیشان ولد یٰسین علی جھگڑے پر گولیوں کا نشانہ بنا۔ سانگلہ ہل کا رہائشی 28 سالہ شاہد ولد ریاض اور کسنان گھر کے رہائشی 20 سالہ ریاض ولد منیر کو فائرنگ کے واقعات میں گولیوں کا نشانہ بننے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا۔ پولیس مختلف واقعات میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی درخواستوں پر کارروائی میں مصروف ہے۔