افغانستان میں پر تشدد واقعات : گیارہ طالبان، تین پالیس اہلکا ر ہلاک ، متعدد افراد زخمی

پیر 20 مئی 2019 22:29

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) افغانستان میں پر تشدد واقعات میں گیارہ طالبان اور تین پالیس اہلکا ر ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب فورسز نے حقانی نیٹ ورک کے تین جنگجووں کو گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کی قیادت والی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 11طالبان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ اتحادی فوج نے فرح کے بالا بلوک ضلع کے ا?س پاس کے علاقوں میں جنگجو گروپ طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جس میں 11 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ کابل کے دوغ آباد علاقے میں ایک پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب دارالحکومت کابل سے سکیورٹی فورسز نے ایک مہم کے دوران طالبان سے تعلق رکھنے والے تین جنگجوو?ں کو گرفتار کر لیا۔پریسیڈینٹل انفارمیشن کوا?رڈینیشن سینٹر(توحید سینٹر) نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ (این ایس ڈی ) کے اہلکاروں نے کابل ضلع پولیس میں مہم کے دوران حقانی نیٹ ورک کے تین اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔