بنوں ، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد قتل

پیر 20 مئی 2019 22:34

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد قتل کردیئے گئے دوہرے قتل کی واردات تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ترنگ قبرستان کے قریب ہوئی جہاں مبینہ ملزمان نے سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی پردن دیہاڑے افتخار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں افتخار ولد نور زالی خان سکنہ دولی خیل پیران منڈان اور 55سالہ راہگیر حاجی نور علی خان ولد ناز میر خان سکنہ ہنجل امیر خان جاں بحق ہوگئے ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول افتخار کے بھائی شاہ زیب علی شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان عمران ولد حقدار اور حقدار ولد شاہ نواز سکنہ بیدلی کلہ پر دعویداری کردی وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی گئی ہے مقتول افتخار انجمن تاجران بنوں کے رہنما حاجی گل پیر کے بھتیجے اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری مقتول پیر گوہر علی شاہ کے بھائی تھے ،قتل کی دوسری واردات بھی تھانہ منڈان ہی کی حدود میں ہوئی جہاں سرور فتح ابی زر کلہ میں مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ گلا پ زمان ولد گل ولی خان سکنہ ابی زر کلہ سرور فتح خیل کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ میر آفسرہ بی بی زجہ نظر علی خان ساکنہ سرور فتح خیل کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان منطور ولد ستم خان اور آخر زمان ولد گل ولی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت اراضیات پر تنازعہ بتائی گئی ہے۔