دہشتگردی کا مقصد بد امنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں،حاجی محمدنورزئی

پیر 20 مئی 2019 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی پر زور مذمت کی ہے دہشتگردی کا مقصد یہاں بد امنی اور بے یقینی کی صور حا ل پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے صوبے کے تمام لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کی اختلافات چاہیے وہ سیاسی ہو یا گروہی ہو ان سے بالاتر ہوکر صرف پاکستان کی سا لمیت یکجہتی کیلئے ایک ہونا ہوگا دہشتگرد کسی کے نہیں ہوتے ہمیں اپنے پیارے وطن پاکستان کیلئے ہر قسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک ہونا ہوگا اس وقت ہمیں بحیثیت قوم ایک ہونا ہوگا اور اپنے ازلی دشمن بھارت اسرائیل امریکہ ان تمام واقعات کے پیچھے یہ لوگ ا ن کے پاکستان دشمن منصوبے اور یہ اب تک ہمارے 80ہزار پاکستانیوں کو شہید کر چکے ہیں اور اربوں کھربوں ڈالروں کانقصان دے چکے ہیں 22کروڑ عوام سب اپنے وطن پاکستان کیلئے قربان ہونے کیلئے بے تاب ہے دشمن نے کیا سمجھا ہے ہم مرکر بھی ہار نہیں مانیں گے دشمنوں ہم تمہارے یہ خریدے گئے ایجنٹوں سے نہیں ڈرتے ہمارا ملک بے پناہ قربانیوں سے بنا ہے بلکہ اسلام کے نام پراور اس کا نگہبان اللہ ہے دہشتگرد ہم تمہاری موت ہے۔