ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کرر ہا ہوں ، فاسٹ بولر محمد عامر کا سوشل میڈیا پر مسرت کا اظہار

پیر 20 مئی 2019 22:51

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کرر ہا ہوں ، فاسٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مسرت کا بھی اظہار کردیا۔فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پرخدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔

محمد عامر نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے اورقوم کا سرفخرسے بلند بھی کریں گے۔محمد عامر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک تمناؤں اوردعاؤں کے لیے وہ بہت شکرگزارہیں جب کہ پوری ٹیم کو اب مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔محمد عامر گزشتہ 14ون ڈے میچز میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرسکے تھے جبکہ انگلینڈ کے خلاف چکن پاکس کی وجہ سے وہ ایک میچ بھی نہ کھیل سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :