جارحیت کرنیوالے چلے گئے مگر ایرانی ہزاروں سال سے کھڑے ہیں ، جوادظریف

معاشی دہشتگردی، خاتمے کی باتیں ایران کو ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل

پیر 20 مئی 2019 22:51

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے والے چلے گئے مگر ایرانی ہزاروں سال سے کھڑے ہیں معاشی دہشتگردی، خاتمے کی باتیں ایران کو ختم نہیں کر سکتیں، امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے والے چلے گئے مگر ایرانی ہزاروں سال سے کھڑے ہیں معاشی دہشتگردی اور خاتمے کی باتیں ایران کو ختم نہیں کر سکتیں ایرانیوں کو دھمکانے کی نہیں بلکہ ان کا احترام کرنے کی پالیسی ہی کام کرے گی، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اس بات کی امید ہے جس میں الیگزینڈر اور دیگر جارحیت پسند بھی ناکام رہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :