حیدرآباد، اینٹی کرپشن سمیت تمام مجاز اداروں سے کرپشن کی تحقیقات کر وائی جا ئے،سلطان شیخ ایڈ وکیٹ

ڈائر یکٹر لینڈ لطیف آباد کا دفتر میئر حیدرآباد سہیل مشہد ی کیلئے دوبئی بنا ہو ا ہے،ڈائر یکٹر لینڈ آفاق احمد کا تبا دلہ کرکے اُسکی جگہ پر اپنے دست راست افسر محسن شیخ جس کے پا س پہلے ہی چار محکموں کا چارج ہے، رکن پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کو نسل

پیر 20 مئی 2019 22:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کو نسل کے رکن سلطان شیخ ایڈ وکیٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ ،چیف سیکر یٹری سندھ اور سیکر یٹر ی بلد یات سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی انکو ائر ی کر اکر لطیف آباد کے شہر یوں کے بیا نا ت ریکا رڈ کر ائیں اور اینٹی کرپشن سمیت تمام مجاز اداروں سے کرپشن کی تحقیقات کر وائی جا ئے ۔

وہ حیدرآباد پر یس کلب میں پریس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے بتا یا کہ ڈائر یکٹر لینڈ لطیف آباد کا دفتر میئر حیدرآباد سہیل مشہد ی کیلئے دوبئی بنا ہو ا ہے اور انہوںنے ڈائر یکٹر لینڈ آفاق احمد کا تبا دلہ کرکے اُسکی جگہ پر اپنے دست راست افسر محسن شیخ جس کے پا س پہلے ہی چار محکموں کا چارج ہے اور گر یڈ 18کی اہلیت بھی نہیں رکھتا ہے ،انہو ںنے بتا یا کہ ڈائر یکٹر لینڈ لطیف آباد کے دفتر میں ہر کا م کیلئے لا کھوں روپے رشوت وصول کی جا رہی ہے اور رشوت نہ دینے والے افراد تمام دن دفتر کے چکر کا ٹ تھے رہتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے رہنماء کنو ر نو ید اوررکن صوبا ئی اسمبلی ند یم صد یقی سے بھی شکا یت کی لیکن انہو ںنے شکا یت سننے سے انکار کر دیا ،انہو ںنے چیئر مین نیب اور ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن سندھ سے اپیل کی ہے کہ بلد یہ اعلیٰ حیدرآباد میں ہو نے والی کرپشن کانو ٹس لیکر میئر حیدرآباد اور ایم کیو ایم کے رہنما ء کنور نو ید کے اثا ثوں کی انکو ائر ی کر اکر انہیں فوری طو ر پر گر فتار کیا جا ئے ۔