Live Updates

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصرمجیدخان کی ملاقات

: سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ہرقسم کی طبی سہولیات و تکنیکی مددکیلئے محکمہ صحت پنجاب ہمہ وقت تیار ہے : ڈاکٹریاسمین راشد / ڈاکٹریاسمین راشدکے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں : انصرمجیدخان

پیر 20 مئی 2019 22:54

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصرمجیدخان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصرمجیدخان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں وزراء کے درمیان پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی بحالی، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں طبی سہولیات اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان ووزیراعلی سردارعثمان بزدارکے ویژن کے عین مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ہرقسم کی طبی سہولیات وتیکنیکی مددکیلئے محکمہ صحت پنجاب ہمہ وقت تیارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق کرپٹ حکومت نے ذاتی مفادات کی خاطرپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات اورادویات کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیرمحنت و انسانی وسائل انصرمجیدخان نے کہا کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتربنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے محنت کشوں کوانکابنیادی حق دلوانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کومعاشی اور اقتصادی بحرانوں سے نکانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی شخصیت رول ماڈل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات