انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوںنے ایس ایچ او سٹی پر فائرنگ اور راجہ شعیب قتل کیس سمیت دیگر کیسوں کی سماعت ملتوی کردی

پیر 20 مئی 2019 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوںنے ایس ایچ او سٹی پر فائرنگ اور راجہ شعیب قتل کیس سمیت دیگر کیسوں کی سماعت ملتوی کردی گزشتہ روز عدالت نے وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کے قتل کیس میں سپرٹنڈنٹ جیل کے پیش ہوکر جواب دینے پر سماعت 27مئی ، تھانہ وارث خان میں درج ٹریفک وارڈن قتل کیس میں نامزدملزمان راجہ رائید وغیرہ کے خلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 27مئی،تھانہ وارث خان میں درج شہریوں کو اغوا کر کے بلیک میل کرنے کے مقدمہ میںنامزد ملزمان نعمان زاہد وغیرہ کے خلاف 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27مئی،تھانہ حضرو اٹک میں درج اغوا برائے تاوان کیس میں نامزدملزمان اسحاق وغیرہ کے خلاف 3 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 27مئی،تھانہ صادق آباد میں درج اغوا برائے تاوان اور قتل کیس میں نامزد ملزمان اکاش مظہر وغیرہ کے خلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 23مئی جبکہ تھانہ سٹی میں درج ایس ایچ او پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزدملزم حبیب رحیم کے خلاف 3گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت30 مئی تک ملتوی کردی ہے۔