پنجاب حکومت نے گریڈ 17کے تین افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 20 مئی 2019 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 17کے تین افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر یاسر فرید کوتبدیل کرکے خدمات سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئیں جنہیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی مقرر کیاجائے گا ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی محمد یوسف کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال سید عثمان حسن کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار نشتر ٹان لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :