لاپتہ افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں، بلاول بھٹو زر داری کی اختر مینگل گروپ کو مشورہ

پیر 20 مئی 2019 23:09

لاپتہ افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں، بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) انسانی حقوق کمیٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے بی این پی کو تجویز دی ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں۔ کمیٹی اجلاس دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے معاملے پر ایک بحران ہے، مینگل صاحب کی پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔

انہوںنے کہاکہ مینگل صاحب کی پارٹی کو چاہئے کہ عوام دشمن بجٹ کو ووٹ نہ دیں انہوںنے کہاکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ رائو انوار کے جو پیچھے ہیں اصل وہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بہادر بچے سے متعلق وضاحت آ چکی ہے باقی بیانات سے متعلق کب وضاحت آئیگی۔