Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (کل) سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گی،پاک بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحے کا امکان

پیر 20 مئی 2019 23:09

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (کل) سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس اکیس اور بائیس مئی کو بشکک میں منعقد ہوگا،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔ پاک بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کے درمیان غیر رسمی ملاقات خارج از امکان نہیں ۔

ذرائع نے بتایاکہ ایس سی او وزرا خارجہ کرغز صدر سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان بھی ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایس سی او وزرا اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور نریدرا مودی کی سربراہ اجلاس کے دوران ملاقات کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے، ایس سی او کا سربراہی اجلاس تیرہ اور چودہ جون کو بشکیک ، کر غستان میں ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات