بلوچستان کے عوام کولیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں ،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی

پیر 20 مئی 2019 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیرمولاناعبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی ،معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ ،صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کولیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں لیویز قبائلی روایات سے آگاہ ہے ضم کرنے سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال مزیدخراب ہوگی اس سے قبل بھی لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے تجربے ہوئے لیکن سود مند ثابت نہیں ہوئے آمرانہ دور میں لیویز کوپولیس میں ضم کردیا گیا لیکن اس دوران امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی لیویز ایک منظم فورس کے ساتھ انضمام کا سلوک بند ہونا چاہئے لیویز میں وہ تمام سیکور ٹی خوبیاں موجود.ہیں جو اس ملک کے دیگر سیکورٹی ایجنسیسز میں ہیں لہٰذا لیویز کوپولیس میں ضم کرنے کی بجائے اسے مراعات کی ضرورت ہیں نہ کے ضم کرنے کی اور لیویز نے ایک حد تک قبائل جو قبائلی روایات کے مطابق تھانہ جات کی سطح پر بہت سارے مسائل حل کرکے عوام کو قبائلی اور سماجی مشکلات سے دور رکھاگیا ہے اور اس حوالے سے عوام کی معاشی طور پر بھی مسائل میں کمی اور حکومت کے اخراجات بہت بڑا حصہ بچاتا ہے جو عدالتوں میں صرف ہوتا رہتا ہے لیویز فورس کو ضم کرنے کی کی بجائے جدید خطوط پر استوار کیا جائے�

(جاری ہے)