کوئٹہ، ملک سے لادین قوتوں کیخلاف جہد و جہد جاری رکھیں گے،رہنما جمعیت علمائے اسلام

پیر 20 مئی 2019 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ انقلابی یونٹ کے امیر مولانا جمال الدین حقانی، نائب امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد ،نائب امیر حاجی احمد اللہ، نائب امیر سوئم ،مولانا عبدالرزاق ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد جان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الخالق بشر دوست، سکرٹری اطلاعات مولانا علاوہ الدین ناظم مالیات حاجی رحمت اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک سے لادین قوتوں کیخلاف جہد و جہد جاری رکھیں گے ملک میں جمعیت علمائے اسلام کے ہوتے ہوئے کسی کو ملک واسلام کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونٹ کے مجلس عاملہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا جمال الدین حقانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام تمام اقوام کے مشترکہ اور خوبصورت گلدستہ ہیں جمعیت علما اسلام کے اکابرین علما دیوبند نے اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے اپنے زندگیاں وقف کر رکھی تھے آج ان کے قربانیوں اور خدمات کی بدولت آج جمعیت علمائے اسلام ملکی اور بین الاقوامی سطحی پر اسلامی سیاست کے لئے عملی طور پر جہد و جہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ۔

(جاری ہے)

قوم اسلامی سیاست کے ترویج کے لیے ملک کے اسلامی شناخت کو مضبوط کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم پر متحد اور اکٹھا ہو کر ملک واسلام کی بالادستی کے لیے علما کرام کے خاص کر قائد امت مسلمہ امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمن کے ہاتھوں کو مضبوط کرے انشااللہ آنے والا دور علما کرام اور جمعیت علمائے اسلام کا ہو گا۔