ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی نے و ہیکل انسپیکشن اینڈ سر ٹیفیکیشن سسٹم روات کا افتتاح کردیا

پیر 20 مئی 2019 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ند ھاوانے روات کے نزدیک وہیکل انسپیکشن اینڈ سر ٹیفیکشن سسٹم کا افتتاح کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے پبلک ٹرا نسپورٹ گا ڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جا ری کر نے کے لئے راولپنڈی سمیت15 مختلف اضلاع میں ان سٹیشنز کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس کے ذ ر یعے عوام الناس کو آمدو رفت کی سہو لیا ت فراہم کر نے والی گا ڑ یوں کو چیکنگ کے بعد فٹنس سر ٹیفکیٹ جا ری کر ے گا۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کا مقصد شہر یوں کو مناسب سفری سہولیات فراہم کر نا ہے تا کہ گا ہے بگاہے چیکنگ کے بعد اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ گاڑی ہر لحاظ سے فٹ ہے اور عوام الناس کو آرام دہ سفری سہو لت پہنچائے گی تاکہ وہ اپنی آمدورفت کے ذرا ئع کو بغیر کسی ہچکچا ہٹ اور ڈر کے استعمال کر سکیں اور باآسانی و سہولت سے اپنے کاموں کو جا ری رکھ سکیں۔اس مو قع پر سیکرٹری ر یجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی خالد یا مین ستی، اسٹنت کمشنر صدر زاہد خان و دیگر انتظامی افسران بھی وہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :