رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پیر 20 مئی 2019 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، چوہدری محمد علی رندھاوا نے سستا رمضان بازاروں کی نگرانی کرنے والے افسران ہدایات کی کیں کہ رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی راولپنڈی نے رمضان بازار کے دورے کے دوران اسٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کاجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران اشیاء ضروریہ کی معیار اور نرخوں کے بارے میں عوامی شکا یات کو فوری طور پر حل کریں۔ اس موقع پرچوہدری محمد علی رندھاوا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسستے رمضان بازاروں میں تعینات عملے کی نگرانی اور پرائس کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کی طرف سے اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں کی فہرستیں نمایاں آویزاں کی جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سبز منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی بولی کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ صارفین کو کم قیمتوں پر تمام اشیاء ضروریہ میسر آ سکیں ۔