Live Updates

سزا یافتہ خاتون کو پارلیمنٹ میں بلانا کھلا مذاق ہے،فردوس عاشق اعوان

مسلم لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو نہیں نوٹ کو عزت دو ہے ،شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو کچھ تجاویز دی ہیں ،حکومت تمام مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرے گی ،ستر سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرنے کے لیے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا ،عمران خان نئے پاکستان کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھ رہے ہیں،ہمارے کچھ نادان دوست پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،اللہ کی عبادت کی بجائے عمران خان کی عداوت میں افطار ڈنر پر اکٹھے ہوئے ،مولانا فضل الرحمان عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کے سینے میں عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے، معاون خصوصی کی گفتگو ، خطاب تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھول کر ڈیم کے مقاصد کیلئے آگے بڑھیں ،مہمند ڈیم سے قوم کی تقدیر بدلے گی ،فیصل واوڈا

پیر 20 مئی 2019 23:27

سزا یافتہ خاتون کو پارلیمنٹ میں بلانا کھلا مذاق ہے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا یافتہ خاتون کو پارلیمنٹ میں بلانا کھلا مذاق ہے،مسلم لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو نہیں نوٹ کو عزت دو ہے ،شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو کچھ تجاویز دی ہیں ،حکومت تمام مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرے گی ،ستر سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرنے کے لیے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا ،عمران خان نئے پاکستان کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھ رہے ہیں،ہمارے کچھ نادان دوست پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،اللہ کی عبادت کی بجائے عمران خان کی عداوت میں افطار ڈنر پر اکٹھے ہوئے ،مولانا فضل الرحمان عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کے سینے میں عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کمرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ پاکستان کا مقدمہ لڑ رہی ہے ،اوورسیز پاکستانی اس فورم سے ڈیم فنڈ کیلئے فنڈز دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ عمران خان کے دل کے قریب ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانء پاکستان کے لیے بے لوث کام کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ستر سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرنے کے لیے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نئے پاکستان کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھ رہے ہیں ،ہمارے کچھ نادان دوست پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،نادان دوست پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ایک افطار پر گٹھ جوڑ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کی عبادت کی بجائے عمران خان کی عداوت میں افطار ڈنر پر اکٹھے ہوئے ۔

انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے سینے میں عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار سے دوری انہیں چین نہیں لینے دے رہی ۔انہوںنے کہاکہ ایک سزا یافتہ خاتون نے پارلیمنٹ ہائوس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوںنے کہاکہ سزا یافتہ خاتون کو پارلیمنٹ میں بلانا کھلا مذاق ہے۔

انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو کچھ تجاویز دی ہیں ،حکومت تمام مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز صاحبہ نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ایک ہے ووٹ کو عزت دو ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ وقت اور حالات کے ساتھ بدل جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو نہیں نوٹ کو عزت دو ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ووٹ کو نہیں نوٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنا ہے ۔انہوکںنے کہاکہ اگر یہ عوام کے منتخب وزیراعظم کو عزت نہیں دیتے تو پھر یہ نوٹ کو عزت دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حالات و واقعات کے مطابق ن لیگ کے بیانیے بدلتے رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دراصل ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے جس پر دونوں بھائیوں کے مابین بھی اتفاق نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شہباز شریف اپنے بیانیے سمیت لندن میں ہیں جبکہ بڑے میاں صاحب اپنے بیانیے سمیت جیل میں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ اور عزت دینے کی بات ہو رہی ہے۔ فیصل واوڈا کا آئی ایم پالستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھول کر ڈیم کے مقاصد کیلئے آگے بڑھیں ،مہمند ڈیم سے قوم کی تقدیر بدلے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیم پچاس سال پہلے بننے چاہئیں تھے،ہم ابھی تک ڈیم بنانے کی لڑائی میں لگے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ کا اقدام قابل تحسین ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات