ن لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں ، عوامی مسائل پر توجہ دلانا ہے، شاہد خاقان عباسی

مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20ہزار کی جائے اور بجٹ میں ٹیکس نہ لگایا جایا، سابق وزیراعظم کا مطالبہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 20:56

ن لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں ، عوامی مسائل پر توجہ دلانا ہے، شاہد ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں، عوامی مسائل پر توجہ دلانا ہے۔ سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم مزدوری 20ہزار کی جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں عوامی مسائل پر توجہ دلانا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس، بجلی اور یوریا کی قیمتیں مئی 2018 کی سطح پر لائی جائیں جب وہ بہت کم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی معقول کی جائیں۔ سابق وزیراعظم نے نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال اآنے والے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے اور نہ ہی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عابسی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرضہ لیا گیا ہے وہ تمام شرائط سامنے لائی جائیں۔

سابق وزیراعظم پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ ن لیگ کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نے یوم تکبیر28 مئی کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو ہرپلیٹ فارم پرٹف ٹائم دیا جائے گا، مرحلہ وار ملک بھر میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز جلسوں سے خطاب کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت کو ہر پلیٹ فورم پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جس کے تحت ن لیگ ملک بھرمیں مرحلہ وار احتجاجی جلسے کرے گی۔ مسلم لیگ ن پہلا سیاسی جلسہ 28 مئی کویوم تکبیر کے موقع پر کرے گی۔ مریم نواز، حمزہ شہبازاوردیگر رہنما اسلام آبادجلسے سےخطاب کریں گے۔ پارلیمان میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اسی طرح نائب صدر ن لیگ مریم نوازملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی جلسوں سے خطاب کریں گی۔