Live Updates

پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں بلکہ کرپشن کو عزت دینا ہے،

یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم نے اپنی کرپشن کو کس طرح تحفظ دینا ہے،ہمیں پاکستان میں 70 سال سے قائم سٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہو گا، اس سٹیٹس کو کے آگے وزیراعظم عمران خان دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمارے نوجوانوں سمیت پورا پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے ْوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مئی 2019 23:30

پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں 70 سال سے قائم سٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہو گا، اس سٹیٹس کو کے آگے وزیراعظم عمران خان دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمارے نوجوانوں سمیت پورا پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں ہے بلکہ کرپشن کو عزت دینا ہے، یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم نے اپنی کرپشن کو کس طرح تحفظ دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف کچھ نااہل سیاستدان پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، کل ایسے ہی نااہل سیاستدان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے بجائے وزیراعظم عمران خان کے بغض میں اکٹھے ہوئے جبکہ آج عدالت سے نااہل ایک خاتون نے پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی ہے، پارلیمنٹ میں اجلاس کرنے اور عدالت سے نااہل خاتون سے اجلاس کی صدارت کروانے کا مقصد کیا تھا مریم نواز نے آج ایک بیانیہ متعارف کروایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی جماعت کا بیانیہ ہے کیا، ایک شخص جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا کیا بیانیہ ہے اور ایک خاتون جو عدالت سے نااہل ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت یہ ہے کہ پورے پاکستان نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہے، پورا پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ پاکستان کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں ہے بلکہ کرپشن کو عزت دینا ہے، یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم نے اپنی کرپشن کو کس طرح تحفظ دینا ہے لیکن پاکستان کے عوام اب ان کے چہروں اور انکی پالیسیوں جنہوں نے ملک کو تباہ کیا اچھی طرح جان چکے ہیں، حالات و واقعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بیانیے بدلتے رہتے ہیں، آجکل ان کا بیانیہ صرف ایک ہے کہ ہمیں جانے دو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دراصل دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے جس پر دونوں بھائیوں کے مابین بھی اتفاق نہیں، شہباز شریف اپنے بیانیے سمیت لندن میں ہیں جبکہ بڑے میاں صاحب اپنے بیانیے سمیت جیل میں، ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ اور عزت دینے کی بات ہو رہی ہے، ان کا اصل مسئلہ ووٹ نہیں نوٹ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات