ٰریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے کو اخلا قاًً مستعفی ہو جا نا چا ہئے،بیرسٹر مرتضی وہاب

پیر مئی 23:34

ٰریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے کو اخلا قاًً مستعفی ہو جا نا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ہمیشہ بھڑ کیں ہی ماری ہیں۔شیخ رشید پر اب اپنے نئے آقا نیازی صاحب کی خو شا مد کا بھوت سوار ہے اوریہ انکی خوشنودی میں دن رات مصروف ہیں جبکہ انکے اپنے ادارے ریلوے کا حال خراب ہے مگر انکی توجہ سیاست پر ہے انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے استعفی طلب کرنے والے آئے روز ٹرینوں کے حادثات پر کب مستعفی ہونگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بدترین خسارے کا شکار ریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے کو اخلا قاًً مستعفی ہو جا نا چا ہئے۔

بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ شیخ رشید جان لیں کہ ملکی معیشت کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی نااہل سرکار کے بلند و بانگ دعوؤں نے تباہ و بر با د کر رکھی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر کے سی آر کو مقررہ وقت میں انشاء اللہ بحال کرینگے اب ہمارے بدترین مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں سندھ حکومت مثبت کو ششیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وسا ئل اور استطا عت کے مطا بق عوام اور صو بے کی خد مت کر رہی ہے جبکہ وفا قی حکومت کی پا لیسیو ں کی بدو لت ما ہ مقدس رمضا ن میں بھی عوام کو کو ئی ریلیف حا صل نہیں ہو سکا ہے اور وہ شدید پریشا نی میں مبتلا ہیں جبکہ ملک معیشت تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے اس لئے شیخ رشید کو چاہئے کہ وہ مخا لفت برا ئے مخا لفت کی پا لیسی کے بجا ئے عوام کو ریلیف فرا ہم کر نے کے با ر ے میں عمران خا ن کو مشورہ دیں تا کہ اس ملک کے عوام کچھ سکھ کے سانس لے سکیں ۔ #