اسلام آباد،تھانہ گولڑہ کے علا قہ میں گھریلو ملازمہ بن کر گھر والوں کو نشہ آور گولیا ں دے کر وارداتیں کرنے والے گینگ کی دوخواتین چار ملزمان سمیت گرفتار

پیر 20 مئی 2019 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) سی آئی اے پولیس کی کاروائی ،تھانہ گولڑہ کے علا قہ میں گھریلو ملازمہ بن کر گھر والوں کو نشہ آور گولیا ں دے کر وارداتیں کرنے والے گینگ کی دوخواتین کو چار ملزمان سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کا لو ٹا گیا ما ل مسروقہ، طلائی زیورات16تولہ، اور واردات میں استعمال کرنے کیلئے نشہ آور گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی رانا تسنیم معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے اسلام آباد کے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ میںگھریلوچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی4ملزمان دوخواتین ،دومرد گرفتار کر لئے ، ملزمان میں مسماتہ نذیراں بی بی زوجہ شیر علی ،مسماتہ شہناز بی بی عرف شازیہ دختر منظور علی ،مقبول حسین ولد منظور حسین اورعمران علی ولد ریاض شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں چوری کئے گئے طلائی زیورات 16تولہ اور نشہ ااور گولیاں برآمد کر لئے گئے ، ملزمان کا طریقہ واردات خواتین گھریلو ملازمہ بن کر گھر میں موجود افراد کو نشہ آور گولیاں دیکر وارداتیں کر تے تھے ۔ملزمان کو برائے شناخت پریڈ جوڈیشل کروایا جارہا ہے جوکہ بعد شناخت پریڈ مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا ۔ مزید تفتیش جار ی ہے۔۔۔۔۔