اسلامی کیلندر کی ایپ تیار،پہلا روزہ اور عید کب ہو گی 5سال پہلے ہی پتا لگ جائے گا،فواد چوہدری کا وڈیو پیغام

مفتی منیب الرحمان اور مولانا پوپلزئی کی ضرورت ختم،فواد چوہدری کی ہدایت پر ماہرین نے سائنسی کیلنڈر تیار کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 21:33

اسلامی کیلندر کی ایپ تیار،پہلا روزہ اور عید کب ہو گی 5سال پہلے ہی پتا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔ سائنسی کیلنڈر سے کسی بھی سال کے پہلے روزے اور عید کی تاریخ کا 5سال پہلے ہی معلوم ہو جائے گا۔ فواد چوہدری نے چند روز پہلے اعلان کیا تھا کہ اب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر بنایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں 15رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی اور اب اس حوالے سے موبائل ایپ اور ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے لوگ کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے سے کس سال عید کس تاریخ کو ہو گی۔

یاد رہے کہ ہر سال رمضان اور عید سے پہلے ملک بھر میں افواہیں گردش کرنے لگتی تھیں اور اکثر ملک میں 2الگ دنوں میں عید منائی جاتی تھی خاص طور پر بنوں میں مولانا پوپلزئی ایک روز پہلے ہی عید کا اعلان کر دیا کرتے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی ملک میں اور ایک ہی علاقے میں دو الگ الگ دنوں میں عید منائی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ہر اجلاس پر 40لاکھ روپے خرچ کر دیے جاتے ہیں جبکہ اس کی ضرورت نہیں ہے اور اب اس مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے اور سائنسی کیلنڈر متعارف کروا دیا گیا۔

فواد چوہدری نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی کلینڈر اور موبائل ایپ تیار کروا کے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادی گئی ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان، شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علماء اکرام کو بھی بلائیں اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی جائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس معاملے پر اجلاس بلائے گی جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پری بریفنگ دے گی اور اس کے بعد یہ معاملہ کابینہ کو ارسال کیا جائے گا اور معاملہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق آگے چلے گا۔