Live Updates

ن لیگ کے وزیر خزانہ نے اپنے دور حکومت میں خسارے کا اعتراف کیا تھا،علی زیدی

پیر 20 مئی 2019 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ نے اپنے دور حکومت میں خسارے کا اعتراف کیا تھا انہوں نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی بنائی اور گیس پر بے تحاشا سبسڈی دی ان کو جواب دینا ہو گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا ہے کہ سب کے ساتھ روزہ کھولنے سے برکت ہوتی ہے اچھی بات ہے کہ ان کی پہلے لڑائی ہوتی تھی اب دوستی ہے حکومت کو ان کا ساتھ بیٹھ کر روزے کھولنے سے کیا خطرہ ہو گا ن لیگ کے وزیر خزانہ نے خسارے کا اعتراف کیا تھا ان کو جواب دینا ہو گا انہوں نے مہنگی ترین بجلی بنائی اور سوئی گیس پر بے تحاشا سبسڈی دی جب ہم آئے تو خزانے میں ایک ہفتہ کے ذخائز تھے انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے بارے میں فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسد عمر دوبارہ کابینہ میں نہ آئے تو تو میں ان کے گھر کے باہر دھرنا دے دوں گا ۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا کہ ن لیگ نے تمام ریاستی اداروں کا بیڑہ غرق کیالیکن ہم ان اداروں کو ٹھیک کریں گے سندھ میں ایڈز اور پولیو کے کیسز نکل رہے ہیں لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات