فلسطینی اپنے گھروں کے ملبے پر افطاری کرنے پر مجبور

اپنے گھروں کے ملبے پر افطاری کی فلسطینیوں کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز

پیر 20 مئی 2019 23:42

فلسطینی اپنے گھروں کے ملبے پر افطاری کرنے پر مجبور
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) اسرائیلی افواج کے ظلم اور بربریت کا سامنا کرنے والے نڈر فلسطینی عوام بھی رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں ماہ صیام کے موقع پر رواں سال کچھ خاص تیاریاں تو دکھائی نہ دیں البتہ فلسطینیوں نے ان مشکل حالات میں بھی روزے نہیں چھوڑے۔اسرائیلی افواج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اپنے گھروں کے ملبے پر رمضان المبارک کی افطاری کرتے فلسطینیوں کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔یہ صیہونی طاقتوں اور ان کے ہمنواں کیلئے پیغام ہے کہ ان کے حوصلے ظلم سے توڑے نہیں جاسکتے۔

متعلقہ عنوان :