ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی آگہی کے لئے وڈیو سیریز کا آغاز کردیا

پیر 20 مئی 2019 23:44

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی آگہی کے لئے وڈیو سیریز کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کپیٹل مارکیٹ، اسلامک فنانس، انشورنس، میوچل فنڈز، کمپنیوں کی رجسٹریشن اور اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے موضوعات پر عوام اور خاص طور پر سرمایہ کاروں میں آگہی پیدا کرنے کے لئے وڈیو سیریز کا آغاز کر دیا ہے۔

ان موضوعات پر آگہی وڈیوز ایس ای سی پی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ان وڈیوز کا مقصد عوامی میں آگہی کے لئے سوشل میڈیا کاموثر استعمال کرتے ہوئے عوام کو سرمایہ کاری کے لئے موجود قانونی مواقع اور کاروباری آسانیوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کے ان کے حقوق و ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان ویڈیوز میں مالی دھوکہ دہی کی مختلف اقسام، منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان آگہی وڈیوز میں ایس ای سی پی کے ماہرین عام فہم زبان میں آگہی دیتے ہیں۔ ان وڈیوز میں کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری ، کمپنی رجسٹریشن، انشورنس اور منی لانڈرنگ وغیرہ کے بارے میں عمومی طور پر پوچھے جانے والے تمام سوالات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وڈیو میں شکایات کے انداج اور معلومات کے حصول کے مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔