پیرس کے ایفل ٹاور پر ہنگامی صورتحال، لوگوں کا فوری اخراج کرتے ہوئے عمارت کو بند کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 مئی 2019 22:39

پیرس کے ایفل ٹاور پر ہنگامی صورتحال، لوگوں کا فوری اخراج کرتے ہوئے ..
پیرس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2019ء) پیرس کے ایفل ٹاور پر ہنگامی صورتحال، لوگوں کا فوری اخراج کرتے ہوئے عمارت کو بند کر دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کی عالمی شہرت یافتہ عمارت ایفل ٹاور کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے فوری ایفل ٹاور کا کنٹرول سنھبالتے ہوئے عمارت سے لوگوں کو باہر نکال دیا ہے۔

جبکہ عمارت کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایفل ٹاور پر ایک شہری کو چڑھ گیا جس کے باعث فوری اور ہنگامی طور پر عمارت کو خالی کروانا پڑا۔ دہشت گردی کے خدشے کےپیش نظر عمارت کو فوری بند کر دیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک عمارت پر چڑھنے والے شخص سے مذاکرات کرکے اسے عمارت سے نیچے اترنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :