Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطہ کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

حکومت کے اپنے لوگ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں، عمران خان کو اب دوبارہ الیکشن کروا دینے چاہیں،سابق وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 22:48

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطہ کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ اب حکومت سے تنگ آ چکے ہیں، یہ حکومت گرانے کی ضرورت نہیں یہ پہلے ہی گری ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ اب الیکشن کروا دیں۔

شاہد خاقان عباسی ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کر رہے تھے جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اپنے اراکین ن لیگ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کو گرانا نہیں چاہتی اور نہ ن لیگ عوام کو سڑکوں پر لانا چاہتی ہے لیکن جیسے حالات ہو چکے ہیں عوام اب کود سڑکوں پر نکل آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت خود جمہوری طریقے سے دوبارہ الیکشن کروا دے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ حکومت گرانے سڑکوں پر نہیں نکلیں گی یہ حکومت پہلے ہی گری ہوئی ہے اور انہیں یہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی نہیں آتی اور اب یہ حکومت سنبھل بھی نہیں سکتی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب عوام برداشت نہیں کرسکتی، ن لیگ سڑکوں پر آنا نہیں چاہتی لیکن اگر عوام برداشت نہ کر پا رہی ہو تو اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ عوام کو سڑکوں پر لائے۔

شاہد خاقان عباسی پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ن لیگ حکومت کو گرانا نہیں چاہتی البتہ اب انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت سنبھل نہ سکی تو اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف پہلے ہی اپوزیشن کو اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد لانے کا چیلنج دے چکی ہے۔                                                                                                                         
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات