وفاقی وزیر علی زیدی کا اسد عمر کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

سابق وزیر خزانہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے راضی نہ ہوئے تو دھرنا دے کر انہیں راضی کرنے کی کوشش کروں گا: وزیر برائے بحری امور

muhammad ali محمد علی پیر 20 مئی 2019 22:50

وفاقی وزیر علی زیدی کا اسد عمر کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر علی زیدی کا اسد عمر کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان، وزیر برائے بحری امور کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے راضی نہ ہوئے تو دھرنا دے کر انہیں راضی کرنے کی کوشش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاحال اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ اگر اسد عمر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے راضی نہ ہوئے، تو وہ پھر مجبوراً ان کے گھر کے باہر دھرنا دے دیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ اسد عمر پھر سے وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائیں۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مزید کہا کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ نے اپنے دور حکومت میں خسارے کا اعتراف کیا تھا انہوں نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی بنائی اور گیس پر بے تحاشا سبسڈی دی ان کو جواب دینا ہو گا۔ علی زیدی نے کہا ہے کہ سب کے ساتھ روزہ کھولنے سے برکت ہوتی ہے اچھی بات ہے کہ ان کی پہلے لڑائی ہوتی تھی اب دوستی ہے حکومت کو ان کا ساتھ بیٹھ کر روزے کھولنے سے کیا خطرہ ہو گا ن لیگ کے وزیر خزانہ نے خسارے کا اعتراف کیا تھا ان کو جواب دینا ہو گا انہوں نے مہنگی ترین بجلی بنائی اور سوئی گیس پر بے تحاشا سبسڈی دی جب ہم آئے تو خزانے میں ایک ہفتہ کے ذخائز تھے۔

علی زیدی نے کہا کہ ن لیگ نے تمام ریاستی اداروں کا بیڑہ غرق کیالیکن ہم ان اداروں کو ٹھیک کریں گے سندھ میں ایڈز اور پولیو کے کیسز نکل رہے ہیں لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔