ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد نے طالبہ کو اوباش لڑکوں کی جانب سے بلیک میل کرنے پر خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پیر 20 مئی 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر غلام سرور جمالی نے ٹنڈو غلام علی کی رہائشی بارہویں جماعت کی طالبہ انیلا بنت ڈاکٹر لکمن کی مبینہ طور پر اوباش لڑکوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے پر خودکشی کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء ایڈیشنل آئی جی نے گزشتہ روز نسیم نگر چوک پر دوران چیکنگ پراڈو گاڑی میں سوار خواتین کے پولیس سے الجھنے اور بدتمیزی کرنے کے واقعہ کی ایس ایس پی حیدرآباد سے جامعہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔