Live Updates

پارٹی میں اختلافات کا تاثر ختم کرنے کے لئے مریم نواز اور حمزہ شہباز اکٹھے افطار ڈنر میں گئے ، خواجہ آصف

پیر 20 مئی 2019 23:20

ض*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی متحد اور منظم ہے پارٹی میں اختلافات کا تاثر ختم کرنے کے لئے مریم نواز اور حمزہ شہباز اکٹھے افطار ڈنر میں گئے حکومت ٹیکنو کریٹس کی ٹیم کے حوالے سے ہونے سے وزیراعظم کی بے بسی ظاہر ہوتی ہے پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز اور حمزہ شہباز اکھٹے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں گئے۔

افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں کے نام بھی نواز شریف نے دیئے جبکہ میری عدم شرکت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی پہلے کی طرح متحد اور منظم ہے افطار ڈنر میں شرکت سے قبل شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے خواجہ آصف نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے قائد ایک سال میں چوتھی بار جیل گئے ان کی بیٹی اور داماد بھی جیل کاٹ چکے جبکہ قید کے دوران ہی نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال بھی ہوا۔

(جاری ہے)

اگر نواز شریف نے کوئی ڈیل کرنا ہوتی تو وہ جیل نہ جاتے انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں ہماری مختلف افطار پارٹیاں ہیں ان میں مزید مشاورت ہو گی خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی باتوںکو زیادہ سنجیدہ نہ لیا کریں وہ تو خود کشی کرنے کی بھی بات کرتے تھے تو کیا ان کی نقل کر کے ہم بھی خود کشی کر لیں مشیر پٹرولیم کی جانب سے تیل و گیس کے ذخائز کا وزیراعظم کے موقف کے برعکس بیان ان کی بے بسی اور لاعلمی کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ٹیکنو کریٹس کی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات