ڑ*بھارت سمیت مختلف ممالک میں نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ
پیر 20 مئی 2019 23:20
(جاری ہے)
عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، معین الحق کو دہلی اور خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ تعینات کیا جا رہا ہے،چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں اور ان کی جگہ سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دہلی کے لیے معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برسلز، بیلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر جنجوعہ کو یورپ کے ساتھ اسٹریٹجک توسیعی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا بہت اہم ملک ہے ملائیشیا میں ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے جبکہ پرتگال میں جاوید خٹک کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، کینیاء نیروبی میں ثقلین سیدہ، سنگاپور کے لیے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔چیک رپبلک کے لیے خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور الجیریا کے لیے عطاء المنعم شاہد سفیر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سوڈان خرطوم میں سرفراز احمد سپرا کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دوشنبہ تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے، برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میجر جنرل محمد خالد راؤ بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہونگے، خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے، عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابو ظہبی میں معظم کو بطور اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں ہمارے سفیر غلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے سفیر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے انہیں 6 ماہ کی توسیع دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ 18 تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کی تصویر میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.