ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق ایڈولف ہٹلر کا پلاسٹک سرجری ہم شکل تھا

اس ہم شکل نے دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کی جگہ لی۔ ڈی کلاسیفائیڈ کاغذات میں انکشاف

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 مئی 2019 23:48

ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق  ایڈولف ہٹلر  کا پلاسٹک سرجری  ہم شکل ..

ایف بی آئی کے ڈی کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹس کے مطابق ا مریکا نے  دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کے کسی نہ کسی طرح  بچ نکلنے کی  تحقیقات کی تھیں۔ یہ تحقیقات 1950 کی دہائی تک جاری رہی تھیں، جس کی رپورٹ ایف بی آئی ڈائریکٹر جے ایڈگر  ہوور کو بھیجی گئی۔
ایف بی آئی نے ایک ایسے شخص کا انٹرویو لیا، جس نے دعویٰ کیا کہ ہٹلر کی جگہ اس کے  ہمشکل نے لے لی تھی۔اس شخص کا دعویٰ تھا کہ اس کے بعد ہٹلر جرمنی اور دوسری جنگ عظیم کے آخری دنوں میں جنوبی امریکا فرار ہو گیا تھا۔


ایف بی آئی نے جس شخص سے انٹرویو کیا، اس کا دعویٰ تھا کہ  اس نے 50 کی دہائی کے شروع میں ایڈولف ہٹلر کو بیونس آئرس میں دیکھا ہے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ ہٹلر  پلاسٹک سرجری  کی وجہ سے مزید کم عمر دکھائی دے رہا تھا۔کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹ کے لیٹر ہیڈ کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے یہ رپورٹ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کو بھجوا دی تھی۔

(جاری ہے)


سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں  کو ہٹلر کی  موت کے عجیب و غریب حالات کی وجہ سے یقین ہے کہ  وہ موت سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

اس نے اپنی آخری زندگی   ارجنٹائن میں گزاری۔ تاہم  عام لوگوں کا خیال ہے کہ ہٹلر74 سال پہلے عجیب و غریب حالات میں جرمنی میں مارا گیا تھا۔ہٹلر کی لاش کے ٹسٹ سے بھی پتا چلا تھا یہ لاش کسی ہمشکل کی نہیں بلکہ ہٹلر کی ہے۔
سی آئی  اے نے  بھی 50 کی دہائی میں ہٹلر کے بچنے کی تحقیقات کی تھیں۔ یہ تحقیقات ایک سابق نازی آفیسر  کے سامنے آنے اور ہٹلر کی فوٹو دکھانے کے بعد شروع ہوئیں تھیں۔
تاریخ دان اس طرح کے تمام دعوؤں کو جھٹلاتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہٹلر کی موت 30 اپریل 1945 کو ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :