خاتون کا دعویٰ ہے کہ اُن کی خوبصورتی کی وجہ سے کوئی انہیں ملازمت نہیں دیتا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 مئی 2019 23:49

خاتون کا دعویٰ ہے کہ اُن کی خوبصورتی  کی وجہ سے کوئی انہیں ملازمت نہیں ..

قانون میں گریجویٹ کی ڈگری رکھنے والی لندن کی  33 سالہ خاتون  نے فیصلہ کیا ہے کہ   وہ قیمتی کپڑوں کی فروخت کے لیے ریٹیل کمپنی قائم کریں گی۔اُن کے اس فیصلے کی وجہ  اُن کا حسن ہے۔
روس میں پیدا ہونے والی ارینا کووا کا دعویٰ ہے کہ پرکشش ہونے کی وجہ سے اُن کے لیے لندن میں ملازمت تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ارینا کا کہنا ہے کہ خواتین اُن پر اعتماد نہیں کرتیں یا  اُن سے خوفزدہ  ہوتی ہیں جبکہ مرد انہیں سنجیدہ ہی نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

ارینا کو یقین ہے کہ اُن کی حسن نے اُن کی زندگی خراب کر دی ہے۔اس کی وجہ سے وہ کوئی اچھی ملازمت حاصل نہیں کر سکتیں۔
ارینا کا خیال ہے کہ مرد  ا پنی توجہ بٹنے کے ڈر سے اُن کی بجائے کسی  واجبی شکل کی لڑکی کو ملازمت پر رکھ لیتےہیں۔
کیا آپ کو بھی ارینا کی یہ تصویر دیکھ کر لگتا ہے  کہ انہیں اُن کے حسن کی وجہ سے ملازمت نہیں ملتی؟




متعلقہ عنوان :