’کہتے ہیں شہر میں ایماندار تھانیدار آ جائے تو سب چور اکٹھے ہو جاتے ہیں، ایسا ہم نے کل دیکھا‘

بلاول بھٹو کی افطار پارٹی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر ڈاکٹر شہباز گل کا وڈیو پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 00:19

’کہتے ہیں شہر میں ایماندار تھانیدار آ جائے تو سب چور اکٹھے ہو جاتے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے مریم نواز کو مریم صفدر کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آ ج کسی نے کہا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ نے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ہے، تو کوئی ان سے پوچھے کہ کیا انہوں نے پاکستان کے عوام، اس کے آئین اور اس کے وقار کو عزت دی؟ ‘ شہباز گل نے مزید کہا کہ ’مریم نواز نے پہلے کہا کہ میری اور میرے بھائیوں کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن پھر سب کچھ نکل آیا، اس کے بعد پانامہ پیپرز، قطری خط، کیلیبری فونٹ ، اسمبلی میں تقریر، پھر پی ٹی وی پیں تقریر ، پھر عدالت میں تقریر ، یہ سب ہمیں بیوقوف سمجھتے تھے، ان کو لگتا تھا کہ ہمارے پاتھے پہ بیوقوف لکھا ہوا ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ’ سب کو بیوقوف سمجھنے اور مریم صفدر کے بیانیے کی وجہ سے ن لیگ اس نہج تک پہنچی ہے، اور آگے نا جانے یہ ن لیگ کو کہاں تک پہنچانا چاہتی ہیں‘۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’ آج مریم صفدر نے بیان دیا کہ حکومت چور دروازے سے آئی ہوئی ہے،مجھے اندازہ ہے کہ آپ سے زیادہ چور دروازوں اور چوری کو کون سمجھتا ہے، اور آپ نے چونکہ چور دروازے بھی استعمال کرنے ہوتے ہیں اور چوری کر کے پیسہ بھی چور راستوں سے باہر لے جانا ہوتا ہے، آپ کی زبان سے چور چوری کے الفاظ ہی ادا ہو سکتے ہیں آپ اور کچھ کہہ نہیں سکتیں،آپ نے جن لوگوں کے پیٹ بھاڑنے کا اعلان کیا تھا کل آپ ان کے ساتھ اکھٹے ہو کر پیٹھے تھے کیونکہ جب شہر میں ایماندار تھانیدار آ جائے تو سب چور اکٹھے ہو جاتے ہیں، ایسا ہم نے کل دیکھا‘۔

شہباز گل نے حزمہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ’ یہی صورتحال چوہدری نثار پہ بھی آئی تھی، مجھے حمزہ شہباز سے ہمدردی ہے‘۔