وزارت تجارت نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا لائسنس منسوخ کر دیا

منگل 21 مئی 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزارت تجارت نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ’’ہوپ‘‘ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے، یہ تنظیم 800 حج گروپ آرگنائزر کی نمائندہ تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بار بار کے احکامات کے باوجود لائسنس کی تجدید کے لئے درکار دستاویزات ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم نہیں کی گئیں جس کے بعد ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013ء کی دفعہ 3 اور 7 کے تحت ’’ہوپ‘‘ کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے، ’’ہوپ‘‘ کو 5 نومبر 2018ء اور 23 اپریل 2019ء کو دو شوکاز نوٹس بھی بھجوائے گئے تاہم وہ لائسنس کی تجدید کے لئے مطلوبہ معیار پورا کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :