Live Updates

سبھی کرپٹ سیاستدانوں اور صحافیوں کو گرفتار کرنے سے کیا معیشت ٹھیک ہو جائے گی؟

خراب معیشت کا ذمہ دار میڈیااور اپوزیشن کوکیوں قرار دیا جاتا ہے،حکومتی وزیر سے سینئر صحافی کااستفسار

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 21 مئی 2019 06:51

سبھی کرپٹ سیاستدانوں اور صحافیوں کو گرفتار کرنے سے کیا معیشت ٹھیک ہو ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2019ء)   ڈالر بھی ہاتھ سے نکل چکااور مہنگائی پر بھی کنٹرول مکن نہیں رہا،دوسری طرف سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے گرینڈ الائنس بناتے ہوئے رمضان شریف کے بعد حکومت کے خلاف بڑی تحریک چلانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی مگر حکومت کسی طور اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی۔معیشت سے لے کر معدنی وسائل کی دریافت تک ہر معاملے،ہر وعدے اور ہر دعوے پر حکومت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

سمندر سے نہ تیل نکلا اور نہ گیس،نہ روپیہ کی فراوانی ہوئی اور نہ غریب شخص کا سانس لینا بہتر ہوا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف تنقیدی بیان دینے سے کل باز آتے تھے اور نہ آج آتے ہیں۔عوامی نمائندے عوام کے لیے کچھ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں توحالات دگرگوں ہونے کے علاوہ کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

جس دن سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے معیشت کا بیڑہ ہچکولے کھانا شروع ہو گیا ہے تمام تر انرجی اور موجود وسائل کو بروئے کار لا کر بھی حالات بہتر ہوتے دکھائی نہیںدیتے۔

اب حکومتی وزرا اپوزیشن کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی اس تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتا ہے کہ وہ حکومتی موقف کم دکھاتا اور حکومت پر تنقید زیادہ کرتا ہے۔حکومتی ارکان کا ماننا ہے کہ حالات اتنے بھی دگرگوں نہیں ہیں جتنے میڈیا عوام کے سامنے یش کرتا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹیلی وژن چینل پر صوبائی وزیر شفقت محمود سے سوال کیا کہ اگر سبھی کرپٹ سیاستدان اور صحافیوں کو پابند سلاسل کر دیا جائے تو کیا ملکی معیشت ٹھیک ہو جائے گی؟ اس پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں ہے اپوزیشن ہو یا کوئی اور شخص اس پر جتنے بھی مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ نیب کر رہا ہے۔

ان مقدمات میں حکومت کا ہاتھ یا لینا دینا نہیں ہے۔نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔ ثبوتوں کی بنیاد پر وہ کسی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے اسے کٹہرے میں لا سکتا ہے اس میں حکومت کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات