بحرین اقتصادی کانفرنس کے لیے فلسطین سے مشاورت نہیں کی گئی

منگل 21 مئی 2019 09:50

ماناما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) فلسطینی قیادت نے کہا ہے کہ ان سے امریکا کے مجوزہ مشرقِ وسطی امن منصوبے کی حمایت میں اگلے مہینے بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے لئے مشاورت نہیں کی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے اتوار کو اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا بحرین کے دارلحکومت میں جون 26۔

(جاری ہے)

25 کو ہونے والی کانفرنس کی بحرین کے ساتھ مشترکہ میزبانی کرے گا۔اس کانفرنس کا مقصد صدر ٹرمپ کی مجوزہ مشرق وسطی امن منصوبے کی معاشی پہلوں کو اجاگر کرنا ہے۔ دوسری جانب تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل صائب اراکات نے ایک بیان میں کہا کسی پارٹی نے ہم سے بحرین کے شہر مناما میں ہونے والے اجلاس سے متعلق رابطہ نہیں کیا اور نا ہی ہم نے کسی پارٹی کواپنی جانب سے بات چیت کرنے کے لیے بھی مینڈیٹ دیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :